سینیٹ اجلاس رواں ہفتے بلانے کا فیصلہ،غزہ اورفلسطین کی صورتحال پربحث کی جائے گی

139
سینیٹ کا اجلاس ہفتہ صبح 11بجکر 30منٹ تک ملتوی

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رواں ہفتے سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں غزہ اورفلسطین کی صورتحال پربحث کی جائے گی۔پیرکو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور کاکڑ نے بھی چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر فلسطین کی صورتحال پر بحث کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی سینیٹ اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔ اجلاس بلانے کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کرنا ہے۔اجلاس کے دوران سینیٹرز کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔