واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے غزہ کے لیے امداد کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جہاں 14 ٹرکوں کا ایک نیا قافلہ فلسطین کے علاقے میں داخل ہوا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل نے اتفاق کیا ہے کہ اب اس اہم امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ غزہ کو اپنے 2.4 …
امریکا کا غزہ کے لیے امداد کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا نے غزہ کے لیے امداد کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جہاں 14 ٹرکوں کا ایک نیا قافلہ فلسطین کے علاقے میں داخل ہوا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل نے اتفاق کیا ہے کہ اب اس اہم امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ غزہ کو اپنے 2.4 ملین باشندوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ تقریباً 100 ٹرکوں کی ضرورت ہوتی ہے، جن میں سے تقریباً نصف کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیل کی بمباری کی وجہ سےبے گھر ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا کہ خوراک، پانی اور طبی سامان کی تازہ ترین ترسیل انسانی امداد کی اشد ضرورت والے لاکھوں افراد کے لیے امید کی ایک کرن ہے لیکن یہ ناکافی ہے انہیں اس سے زیادہ کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی ثالثی میں مصری اور اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت ہفتے کو امداد پہنچنا شروع ہوئی۔ غزہ میں حماس کے زیر کنٹرول حکام نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کے نئے حملوں میں 80 افراد ہلاک اور 30 گھر تباہ ہو گئے ۔








