اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بہارہ کہو گرین انکلیو منصوبے میں تاخیر کی نشاندہی کی اور یقین دلایا کہ یہ جلد شروع ہونے والا ہے۔
بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں بہارہ کہو گرین انکلیو کے منصوبے پر بحث کی گئی۔سینیٹر دنیش کمار نے منصوبے کی شفافیت پر سوال اٹھایا اور تجویز دی کہ یہ معاملہ کمیٹی کو بھیج دیا جائے کیونکہ یہ کافی عرصے سے التوا کا شکار ہے، تاہم وزیر نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تمام رپورٹس ان کے پاس موجود ہیں اور وہ کسی بھی رکن کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عوامی منصوبوں کی شفافیت اور جلد تکمیل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔