اسلام آباد۔ 05مارچ (اے پی پی) سینیٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں قانون بنانے اور شفاف نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے جبکہ وفاقی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے …
سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کے اراکین کی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت، وفاقی وزیر قانون

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 05مارچ (اے پی پی) سینیٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں قانون بنانے اور شفاف نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے جبکہ وفاقی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے نظام وضع کرنے کے سلسلے میں اپریل تک کا وقت دیا ہے، اس نظام کے حوالے سے کئی طرح کے مسائل اور خدشات درپیش ہیں جن کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے ضمن میں اب تک کئے گئے اقدامات کو زیر بحث لائے۔ اپنی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے‘ الیکشن کمیشن اس حوالے سے کام کرے۔








