سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ،

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوا۔ مسلم لیگ (ن) جمعیت علمائے اسلام (ف) نیشنل پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی اور فاٹا کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ الوداعی اجلاس چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پرغور کیا …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوا۔ مسلم لیگ (ن) جمعیت علمائے اسلام (ف) نیشنل پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی اور فاٹا کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ الوداعی اجلاس چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ راجہ محمد طفرالحق نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے انتخابات میں بھی ہم سب کو اکٹھا رہنا چاہئے۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ ہماری پارٹی کرے گی۔