اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):پارلیمنٹ کے ایوان بالا ’’سینیٹ ‘‘ کے اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کر دیا گیا۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دے دی۔