اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے کمیٹی روم میں سہ پہر 3 بجے ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینیئر سینیٹر نعمان وزیر خٹک کریں گے۔ اجلاس میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے اضافی بلز کی وصولی کے معاملے اور دیگر پر غور کیا جائے گا۔