24.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 29, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی اے پی پی ایمپلائز یونین...

سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی اے پی پی ایمپلائز یونین کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(ا ے پی پی) ایمپلائز یونین اسلام آباد کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر اور سینئر صحافی طارق محمود چوہدری، نائب صدور شمائلہ نورین اور سہیل اقبال چیمہ، جنرل سیکرٹری محمد قاسم گجر، فنانس سیکرٹری طاہر ندیم، پریس سیکرٹری صنم جونیجو سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپنے مشترکہ تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے نومنتخب قیادت کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کارکنان کی فلاح و بہبود اور صحافتی ادارے کی بہتری کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کا ایک بنیادی ستون ہے، اور آزاد، متحرک اور ذمہ دار میڈیا ہی عوام کو درست معلومات فراہم کرنے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

- Advertisement -

سینیٹ قیادت نے کہا کہ اے پی پی جیسے قومی خبر رساں ادارے میں محنتی اور باصلاحیت افراد کی قیادت ادارے کی ترقی کے لئے ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ بہتری کے لئے کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور سینیٹ آف پاکستان ہمیشہ صحافیوں کے جائز حقوق، ان کے روزگار کے تحفظ، آزادی اظہار اور بہتر کام کے ماحول کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیا کے تمام شعبوں میں کام کرنے والے افراد کی خدمات کو تسلیم کیا جائے گا اور ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی پی ایمپلائز یونین کی نئی قیادت کو تمام کارکنان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے دن رات محنت کرنی ہوگی تاکہ ایک ایسا مضبوط، خودمختار اور پروفیشنل ماحول قائم ہو جو صحافت کی ترقی میں معاون ثابت ہو۔آخر میں، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق ادا کریں گے اور ادارے کی بہتری کے لئےنئی راہیں متعین کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576303

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں