سینیگال ، صدارتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف مارچ پر پابندی کے بعدموبائل انٹرنیٹ سروس معطل

ڈاکار۔13فروری (اے پی پی):سینیگال حکام کی جانب سے فروری کے صدارتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف مارچ پر پابندی کے بعدموبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سینیگال کی مواصلات، ٹیلی کمیونیکیشنز اور ڈیجیٹل انرجی کی وزارت نے ایک بیان میں کہاہےکہ سوشل نیٹ ورکس پر متعدد تخریبی نفرت انگیز پیغامات کے پھیلاؤ کی وجہ سے جو پہلے ہی پرتشدد مظاہروں کو ہوا دے چکے ہیں،

موبائل ڈیٹا 13 فروری کو معطل کر دیا گیا ۔ موبائل انٹرنیٹ سروس رواں ماہ میں دوسری بار معطل کی گئی ہے ۔ موبائل ڈیٹا تک رسائی کو 8 دن پہلے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جب پارلیمنٹ نے انتخابات کو ملتوی کرنے کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔