بھکر۔ 20 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمداشرف عوامی مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اربن سیوریج /ڈرینج سکیم کے جائزہ کیلئے سیال روڈپہنچے ۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے سیوریج کے مسائل کے خاتمہ کیلئے اربن سیوریج سکیم کو جلد ازجلد مکمل کرنا ناگزیر ہے ۔انہوں نے سکیم کے جاری کام کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کام کو تیزرفتاری کیساتھ مکمل کیاجائے۔
ڈپٹی کمشنر محمداشرف نے اربن سیوریج سکیم کیلئے پائپ تیارکرنے والی فیکٹری کابھی دورہ کیااور روزانہ بنیاد پر تیار کردہ پائیوں کی تعداد میں اضافہ کیلئے فیکٹر ی انتظامیہ کواحکامات جاری کئے تاکہ تعمیراتی کام بلاتعطل جاری رہے ۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ ارحمن اولکھ اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔