اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری سے یو اے ای میں مقیم پا کستا نی کمیونٹی نے ملا قا ت کی۔ ملا قا ت میں زلفی بخاری نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کا شکر یہ ادا کیا۔ زلفی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں بروقت بے سہارا پا کستانیوں کی …
سیّد ذوالفقار بخاری سے یو اے ای میں مقیم پا کستا نی کمیونٹی کی ملا قا ت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری سے یو اے ای میں مقیم پا کستا نی کمیونٹی نے ملا قا ت کی۔ ملا قا ت میں زلفی بخاری نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کا شکر یہ ادا کیا۔ زلفی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں بروقت بے سہارا پا کستانیوں کی مدد کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا شکر گزار ہوں، کورونا کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پا کستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کورونا کے باعث متحدہ امارات سے 75000 پاکستانی وطن واپس آ چ±کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے حکو مت نے پی آئی اے کی 154 خصوصی پروازیں چلائیں اور اس دوران حکو مت نے 1276 بے سہارا افراد کو مفت ٹکٹس فراہم کئے۔ زلفی بخاری نے مزید بتایا کہ یو اے ای میں 19000 سے زائد پاکستانیوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔








