اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سیّد طارق فاطمی سے منگل کو یہاں مراکش کے حال ہی میں تعینات ہونے والے سفیر محمد کرمونی نے ملاقات کی۔ طارق فاطمی نے مراکش کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے مابین تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخی تجربات اور ثقافت میں مماثلتوں کی بنیاد پر استوار ہیں۔ انہوں نے شاہ …
سیّد طارق فاطمی سے مراکش کے سفیر محمد کرمونی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سیّد طارق فاطمی سے منگل کو یہاں مراکش کے حال ہی میں تعینات ہونے والے سفیر محمد کرمونی نے ملاقات کی۔ طارق فاطمی نے مراکش کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے مابین تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخی تجربات اور ثقافت میں مماثلتوں کی بنیاد پر استوار ہیں۔ انہوں نے شاہ محمد چہارم کی قیادت میں مراکش میں ہونے والی ترقی کو سراہا۔ انہوں نے افریقی یونین میں مراکش کو مکمل رکن کا درجہ ملنے پر سفیر کو مبارکباد دی اور کہا کہ متحدہ افریقی براعظم بہت ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے مراکش کے سفیر کے پاکستان میں خوشگوار قیام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ان کے ساتھ فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران ہر ممکن تعاون کرے گی۔








