اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) این ٹی سی مینجمنٹ بورڈ کا 97 واں اجلاس پیر کو این ٹی سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی نے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ٹی بی شباہت علی شاہ اور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی سی وقار رشید خان بھی اجلاس …
سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت این ٹی سی مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) این ٹی سی مینجمنٹ بورڈ کا 97 واں اجلاس پیر کو این ٹی سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی نے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ٹی بی شباہت علی شاہ اور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی سی وقار رشید خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ مینجمنٹ بورڈ نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر لئے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بورڈ نے اخراجات میں کمی کو بروئے کار لانے کے لئے این ٹی سی کے ملازمین کی تعداد 3305 سے کم کر کے 2479 کرنے کی منظوری دی۔ اس طرح سے این ٹی سی کو سالانہ 233.5 ملین روپے بچانے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں بورڈ نے این ٹی سی کے اپنے اور ٹرسٹ فنڈز کی سرمایہ کاری کی بھی منظوری دی۔ بورڈ نے مختلف انتظامی امور کے ساتھ آڈیٹرز کے تقرر کی منظوری بھی دی۔








