28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںسیکرٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کا پختونخوا کاریڈیو پشاور ایف ایم 92.2...

سیکرٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کا پختونخوا کاریڈیو پشاور ایف ایم 92.2 کادورہ

- Advertisement -

پشاور۔ 16 مئی (اے پی پی):سیکریٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا محمد خالد نے پختونخوا ریڈیو پشاور ایف ایم 92.2 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سیکرٹری اطلاعات نے نیوز، اکاؤنٹس، پروڈکشن اور دیگر تکنیکی و انتظامی شعبوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں ہر شعبے کی کارکردگی اور نشریاتی طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اسٹیشن ڈائریکٹر ہارون خان داؤد زئی نے ریڈیو سے نشر ہونے والے مختلف پروگرامز، سماجی آگاہی مہمات اور معلوماتی سلسلوں پر روشنی ڈالی۔سیکرٹری اطلاعات خالد خان نے ادارے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خاص طور پر حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متعلق نشر کی جانے والی نشریات کو سراہا۔

- Advertisement -

انہوں نے اسٹیشن ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور متعلقہ نشریاتی عملے کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور پیشہ ورانہ لگن کو قابلِ ستائش قرار دیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں ریڈیو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام تک معلومات کی رسائی کے لئے ریڈیو بہترین ذریعہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو ایک باوقار، بامعنی اور مؤثر ابلاغی ذریعہ ہے، جو عوام تک بروقت، مصدقہ اور قابلِ اعتماد معلومات کی ترسیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا ریڈیو پشاور ایف ایم 92.2 نے حالیہ حالات میں دن رات محنت کر کے عوامی اعتماد حاصل کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔

سیکرٹری اطلاعات نے ادارے کے عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کو درست، مثبت اور تعمیری مواد کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ قومی یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔دورے کے اختتام پر سیکرٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ محمد خالد نے ادارے کے نمایاں خدمات انجام دینے والے ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597873

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں