اقوام متحڈہ۔8جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے چین کے علاقے ژی زانگ میں زلزلے سے ہونے والے شدید جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ شنہوا نے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انتونیو گوتریش نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل …
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا چین کے علاقے ژی زانگ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اقوام متحڈہ۔8جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے چین کے علاقے ژی زانگ میں زلزلے سے ہونے والے شدید جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
شنہوا نے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انتونیو گوتریش نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر درخواست کی گئی تو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز جنوب مغربی چین کے خود مختار علاقے زیزانگ میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126 ہوگئی جبکہ 188 زخمی ہو ئے ، علاقے میں ہزاروں دیہی مکانات تباہ ہو گئے۔







