ریاض۔15جولائی (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کوشش انسانیت، اخلاقی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ جی سی …
سیکرٹری جنرل جی سی سی کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
ریاض۔15جولائی (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کوشش انسانیت، اخلاقی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
جی سی سی ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو غیر مستحکم کرنے والے ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







