اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) دو سال قبل اسلام آباد میں لاپتہ ہونے والا افغان بچہ حکومت پاکستان کی کوششوں سے اپنے خاندان سے مل گیا۔جذبہ خیر سگالی کے تحت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے 13سالہ عبیداللہ کو جمعہ کو دفتر خارجہ میں ایک تقریب کے دوران پاکستان میں افغانستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز کے حوالے کیا۔تیرہ سالہ عبیداللہ دو سال قبل اپنے والد کی علاج …
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 13سالہ عبیداللہ کو پاکستان میں افغان نائب سفیر کے حوالے کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) دو سال قبل اسلام آباد میں لاپتہ ہونے والا افغان بچہ حکومت پاکستان کی کوششوں سے اپنے خاندان سے مل گیا۔جذبہ خیر سگالی کے تحت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے 13سالہ عبیداللہ کو جمعہ کو دفتر خارجہ میں ایک تقریب کے دوران پاکستان میں افغانستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز کے حوالے کیا۔تیرہ سالہ عبیداللہ دو سال قبل اپنے والد کی علاج کیلئے والدین اور دو بھائیوںکے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔اسلام آباد میں قیام کے دوران عبیداللہ اپنے والدین سے بچھڑ گیا۔تاہم عبیداللہ کے والد کے اچانک انتقال کی وجہ سے خاندان کو اپنے لاپتہ بچے کی تلاش کا موقع نہیں مل سکا اور اس کی والدہ بوجھل دل کے ساتھ عبید اللہ کے دیگردو بھائیوں کے ہمراہ افغانستان واپس چلی گئیں۔اسلام آباد پولیس کو 7نومبر 2015 ءکو عبیداللہ تو مل گیا لیکن وہ ان کے والدین تلاش کرنے میں ناکام رہے ،اس لئے افغان بچے کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو(سی پی اینڈ ڈبلیو بی) راولپنڈی کے حوالے کیا گیا جہاں افغان بچے کو تعلیم، ہیلتھ کیئر اور نفسیاتی رہنمائی سمیت گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیا ۔







