اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو در پیش توانائی کے سنگین بحران پر قابو پانے ،پائیدار اقتصادی گروتھ اور صنعتی ترقی کیلئے سول ایٹمی توانائی پر انحصار ناگزیر ہے، پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ اور تخفیف اسلحہ کے مقاصد کیلئے پوری طرح پرعزم ہے، پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکینیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا …
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا سٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو در پیش توانائی کے سنگین بحران پر قابو پانے ،پائیدار اقتصادی گروتھ اور صنعتی ترقی کیلئے سول ایٹمی توانائی پر انحصار ناگزیر ہے، پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ اور تخفیف اسلحہ کے مقاصد کیلئے پوری طرح پرعزم ہے، پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکینیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری خارجہ نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نیوکلیئر سکیورٹی ، نیشنل کمانڈ اتھارٹی(این سی اے)کی قیادت میں مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ،ریگولیٹری نظام،جامع ایکسپورٹ کنٹرولز اور بین الاقوامی تعاون پر مشتمل ہے جبکہ عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے تعاون سے نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق جدید ترین سنٹر آف ایکسلینس (پی سی ای این ایس)قائم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا پھیلاﺅ بین الاقوامی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو اور تخفیف اسلحہ کے مقاصد کیلئے پوری طرح پرعزم ہے، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاﺅ سے متعلق عالمی برادری اور پاکستان کے مشترکہ خدشات ہیں جو بین الاقوامی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے۔







