سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی افریقی ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سفیروں کو بریفنگ

65

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کے بنیاد الزامات اور جارحانہ بیانات علاقائی امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں،خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے سے فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پلوامہ حملے کے حوالے سے اتوار کو اسلام آباد میں تعینات افریقی ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے پلوامہ حملے کے بعد بغیر کسی تحقیقات کے بھارتی الزامات کو مسترد کیا۔انھوں نے کہا کہ بغیر کسی تحقیق اور ٹھوس شواہد کے ایسے واقعات بارے فوری طور پر پاکستان پرالزام تراشی ماضی میں بھی بھارت کا وطیرہ رہا ہے،خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے سے فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔ انہون نے سفیروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کی تحقیقات بھی نہیں کیں اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بے بنیاد الزامات اور جارحانہ بیانات خطے میں امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔