نیویارک ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی سے ملاقات کی، دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کے موقع پر یہاں نیویارک میں ہوئی ۔