سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ڈھاکہ میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات

87

اسلام آباد۔5 مئی(اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہفتہ کو ڈھاکہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے ٹویٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ہفتہ کو ڈھاکہ میں اسلامی ملکوں کی تنظیم(او آئی سی)کے وزراءخارجہ کونسل کے45ویں سیشن کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ ،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔