سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی کویت، جنوبی افریقہ اور پولینڈ کے سفیروں کو پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ بیانات کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال بارے بریفنگ

72

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پلوامہ حملے کے بعد خطے میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان میں تعینات کویت، جنوبی افریقہ اور پولینڈ کے سفیروں کو پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ بیانات کے باعث خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔سیکرٹری خارجہ نے بھارت میں پاکستانی شہریوں اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے تحفظ و سلامتی کو درپیش خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کیخلاف بھارت کے جارحانہ اقدامات کی بھی مذمت کی۔