سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چینی سفیر نے سفارت خانے کے لان میں پاک چین دوستی کا پودا لگایا

80
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چینی سفیر نے سفارت خانے کے لان میں پاک چین دوستی کا پودا لگایا

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چینی سفیر نونگ رونگ نےپاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی جاری تقریبات کے سلسلے میں منگل کو چینی سفارت خانے کے لان میں دوستی کا پودا لگایا۔

دفتر خارجہ کے مطابق 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز 2 مارچ 2021 کو منعقدہ ورچوئل تقریب میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور انکے چینی ہم۔منصب وانگ یی نے مشترکہ طور کیا تھا۔دونوں ملکوں نے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط اس تاریخی سنگ میل کو مشترکہ منانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات سدا بہار سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔سدا بہار دیودار پودے کی کاشت،جو پاکستان کا قومی درخت بھی ہے ،

پاک چین سدا بہار تعاون پر مبنی شراکت داری کی علامت ہے۔دونوں ممالک نے 70 ویں سالگرہ کو مناسب انداز میں منانے کے عزم کا اعادہ کیا۔