اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پیر کو ملاقات کی جس میں افغان مسئلہ کے حل کیلئے جاری کاوشوں، تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مطابق سیکرٹری خارجہ نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا ۔پاکستان اور امریکا نے پرامن افغانستان کیلئے دوطرفہ قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔