اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پیر کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور دو کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے جانے والے جدید ’فائرنگ سمیولیٹر‘ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے ڈی آئی جی/سیکورٹی ڈویژن، ڈی جی آئی/ہیڈ کوارٹرز، ایس ایس پی/ہیڈ کوارٹرز کے ہمراہ وزیر …
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، دو کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے جانے والے جدید ’فائرنگ سمیولیٹر‘ کا افتتاح

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پیر کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور دو کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے جانے والے جدید ’فائرنگ سمیولیٹر‘ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے ڈی آئی جی/سیکورٹی ڈویژن، ڈی جی آئی/ہیڈ کوارٹرز، ایس ایس پی/ہیڈ کوارٹرز کے ہمراہ وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے یادگارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر داخلہ نے سکول آف انویسٹی گیشن کا دورہ بھی کیا اور آئی این ایل کی معاونت سے دو کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے جانے والے جدید ’فائرنگ سمیولیٹر‘ کا افتتاح کیا۔ انہیں سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای لرننگ کی سہولت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پودا بھی لگایا۔ وزیر داخلہ کو آئی سی ٹی پولیس کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی پر انسپکٹر جنرل اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے تفصیلی بریفنگ دی جس میں آئی سی ٹی پولیس کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے آءیسی ٹی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے منشیات اور لینڈ مافیا کے خلاف حالیہ مہم کے باعث 35 فیصد جرائم میں کمی کو سراہا۔ وزیر داخلہ کو آئی سی ٹی پولیس نے ڈیجیٹلائزیشن پراسیس اور سی پی او، ایس ایس پی، ایس ایس پی ٹریفک آفسز میں شکایات کے ازالہ کے لئے جدید کمپلینٹ سسٹم سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے تسلیم کیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران آئی سی ٹی پولیس کی طرف سے مس ہینڈلنگ کے کسی بڑے واقعہ کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے پولیس حکام سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی کی عزت اور مقدمات کے مفت اندراج پر زور دیا۔ انہوں نے سینئر افسروں سے کہا کہ وہ آئی سی ٹی پولیس کا خیال رکھیں اور جوانوں کی ایک فیملی کی طرح عزت کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ شہریوں میں ٹریفک ریگولیشنز سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار کی طرف سے اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔ یہ ان کا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزارت کے کسی بھی متعلقہ دفتر کا پہلا دورہ تھا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی توقعات کے مطابق فرائض کی انجام دہی کا یقن دلایا۔







