اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ نے دو برادر ممالک کے درمیان تاریخی اور کثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب کےسفیر کے تعاون کو سراہا۔