اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سدابہار سٹرٹیجک پارٹنر اورخطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کے دوسرے مرحلے کے دوران کہی۔ پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کے نائب وزیر خارجہ …
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کے دوسرے مرحلے میں ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سدابہار سٹرٹیجک پارٹنر اورخطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کے دوسرے مرحلے کے دوران کہی۔ پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کے نائب وزیر خارجہ لو ژاو¿ ہوئی اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اجلاس میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے تعاون میں اضافے، سی پیک اور دوطرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امور پر مشاورت کی گئی۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان اور چین سدابہار سٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنر ہیں۔ دونوں ممالک باہمی احترام، ایک دوسرے کی سالمیت و خودمختاری کے لئے احترام، مساوی استفادے وترقی کے اصولوں کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے خواہاں ہیں۔








