اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو سلوا نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے تعلیم اور تجارت میں تعاون بڑھانے اور افرادی قوت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔