
اسلام آباد ۔ 22 جنوری(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں یہاں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ملک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی فنانسنگ کا جائزہ لیا گیا۔ اتوار کو ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کے حوالے سے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو مستقبل کے مختلف منصوبوں کے مالی معاملات پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کر رہی ہے کیونکہ بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کیلئے بہت زیادہ وسائل کی ضرورت ہے ۔