35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومضلعی خبریںسیکرٹری داخلہ پنجاب کا سول ڈیفنس محفوظ بنکر کا دورہ،رضاکاران کی رجسٹریشن...

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا سول ڈیفنس محفوظ بنکر کا دورہ،رضاکاران کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل کی ہدایت

- Advertisement -

لاہور۔15مئی (اے پی پی):سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ناصر باغ لاہور میں سول ڈیفنس کے محفوظ بنکر کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضمیر حسین نے سیکرٹری داخلہ کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے پنجاب بھر میں رضاکاران کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی پورٹل قائم کرنے کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں22 مقامات پر سول ڈیفنس کے کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔کنٹرول سینٹرز ہنگامی صورتحال میں بر وقت معلومات کے حصول اور فوری فیصلہ سازی میں معاون ہیں۔پنجاب بھر میں1113 محفوظ شیلٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں77 ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے۔شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کے 10 لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ10 لاکھ نئے رضاکاران کی تربیت کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں موجود سول ڈیفنس دفاتر اور افسران کے رابطہ نمبروں کی تشہیر کی جائے۔سول ڈیفنس کے آلات اور وسائل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ سول ڈیفنس آلات کی خریداری کیلئے500 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ان فنڈز سے شفاف انداز میں فوری ضرورت کے آلات کی خریداری کی جائے۔

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سول ڈیفنس اور ریسکیو1122 صوبہ بھر میں کی گئی مشترکہ تربیتی مشقوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ اور شہریوں کی تربیت کروا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597373

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں