سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات سید ظفر علی شاہ کا پی ایس ڈی پی ترقیاتی بجٹ 23-2022 کےجائزہ اجلاس سے خطاب

49

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ وزارتوں کے مابین ترقیاتی منصوبوں پراشتراک کار اورروابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، عوام کی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے تیار کیے جانے چاہئیں، ترقیاتی منصوبوں مں شفافیت اورمدت تکمیل کی پابندی کو مدنظر رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں بدھ کو پی ایس ڈی پی ترقیاتی بجٹ 2023-2022 کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس کے پہلے مرحلے میں ایچ آئی سی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔سید ظفر علی شاہ کا منصوبوں کو مقررہ مدت میں تکمیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری منصوبہ بندی نے کہا کہ۔وزارت منصوبہ بندی کے تمام ممبران اور افسران دن رات کام کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے،وزارتوں کے مابین ترقیاتی منصوبوں پراشتراک کار اورروابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،عوام کی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے تیار کیے جانے چاہئیں،

سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں مں شفافیت اورمدت تکمیل کی پابندی کو مدنظر رکھا جائے ،بجٹ میں تکمیل کے قریب منصوبوں کو ترجیح دیں گے،ترقیاتی بجٹ کو وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ڈیزائن کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں نوجوانوں کے لئے زیادہ پراجیکٹ کریں گے، ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک کے پسماندہ علاقوں میں یونیورسٹیاں قائم کرے، پسماندہ علاقوں کے طلباء و طالبات کو زیادہ سے زیادہ سکالرشپس دیے جائیں تاکہ تعلیمی میدان کے ذریعے ان کی قسمتیں بدلی جائیں۔