اوہائیو۔11اگست (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز ،جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف ،امریکا کے بین شلٹن اورروس کے آندرے روبلوف اے ٹی پی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بوسنیا …
سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکارازسنسناٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

مزید خبریں
اوہائیو۔11اگست (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز ،جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف ،امریکا کے بین شلٹن اورروس کے آندرے روبلوف اے ٹی پی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بوسنیا ہرزیگوویناکے حریف ٹینس کھلاڑی دمیر جمہور کو شکست دی تھی۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے دوسرے رائونڈ میچ میں میزبان امریکی حریف کھلاڑی نشیش بسواریڈی کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکارازنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا ہرزیگوویناکے حریف ٹینس کھلاڑی دمیر جمہور کو 1-6،6-2 اور 3-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،ہسپانوی کارلوس الکاراز کا تیسرے رائونڈ میں مقابلہ سربین حریف کھلاڑی حماد میڈجیڈوچ سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں 28 سالہ جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف نے دوسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے میزبان امریکی حریف کھلاڑی نشیش بسواریڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ پھر امریکی کھلاڑی برینڈن ناکشیما سے ہوگا۔
دوسرے رائونڈ کے دیگر میچوں میں امریکا کے بین شلٹن نے ارجنٹائن کے کیمیلو یوگو کارابیلی کو ہرا کر اورروس کے آندرے روبلوف نے امریکی حریف کھلاڑی لرنرٹائین کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔








