راولپنڈی۔ 19 ستمبر (اے پی پی) سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو انٹیلی جنس معلومات کی بناءپر بلوچستان کے ضلع آواران کے مکران رینج میں دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق پر آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آپریشن میں چار کے قریب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی میں …
سیکورٹی فورسزکا مکران رینج میں دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق پر آپریشن ، چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 19 ستمبر (اے پی پی) سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو انٹیلی جنس معلومات کی بناءپر بلوچستان کے ضلع آواران کے مکران رینج میں دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق پر آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آپریشن میں چار کے قریب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بشمول لاجسٹک مرکز کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلات کے آلات برآمد کر لئے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانوں اور انتظامی کیمپوں کو تباہ کیا گیا۔








