سیکورٹی فورسز نے کیچ آپریشن میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ ، مقامی طور پر دفاعی آلات کی تیاری کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی۔30جولائی (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے کیچ آپریشن میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع کیچ کے ہوشاب علاقہ میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے کئے جانے والے آپریشن کے دوران بھرپور فائرنگ کے تبادلہ میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ 29 جولائی کو سیکورٹی فورسز کو اطلاعات موصول ہوئیں کہ دہشت گردوں کا ایک گروپ کیچ سے موٹر سائیکلوں پر پنجگور کی جانب جارہا ہے جس کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقہ ہوشاب میں کارروائی کی گئی۔پریس ریلیز کے مطابق دہشتگردوں کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقہ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی گرفتار کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

جب دہشتگرد گھیرے میں آگئے تو انہوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کا بھرپور تبادلہ ہوا۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں لکی مروت سے تعلق رکھنے والے حوالدار ہدایت اللہ نے جام شہادت نوش کیا جبکہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نائیک میر محمد زخمی ہوگئے۔