اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سیکٹر جی 14/4 کی بحالی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے، رواں سال میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ سیکٹر جی 14، پندرہ سال پہلے کھولا کیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس سیکٹر کو ڈوپلپ نہیں کیا گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے الاٹی خاصے پریشان تھے ۔ اتھارٹی کے ذرائع نے کہا اب سیکٹر جی 14/4 کی بحالی اور انفرسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ کیلئے کام ایوارڈ کردیا گیا ہے اور کام زورشور سے جاری ہے، یوںفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی پرامید ہے کہ سیکٹر جی 14/4میں ترقیاتی کام رواں سال میں مکمل کرلیاجائے گا۔