راولپنڈی۔6دسمبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھارتی پراکسی دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے عناصر کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرکے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نےآپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فائرنگ کی جس کے …
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔6دسمبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھارتی پراکسی دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے عناصر کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرکے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نےآپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے ہیں جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو پناہ نہ مل سکے۔ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ‘عزم استحکام’ کے تحت دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کا مقصد بیرونی مدد سے چلنے والی دہشت گردی کو پاکستان سے ختم کرنا ہے۔








