سی آئی اے کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،99 کلو چرس برآمد ، ملزم گرفتار

123

نوشہرو فیروز۔ 13 فروری (اے پی پی):ایس ایس پی نوشہروفیروز سہائی عزیز ٹالپر کی ہدایت پر سی آئی اے کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی 99 کلو چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشہروفیروز سہائی عزیز ٹالپر کی ھدایات پر سی آئی اے نوشہروفیروز نے نیشنل ہائی وے پر سنی پیٹرول پمپ پر ایک مشکوک یونیک رکشہ کو روک کر تلاشی لی تو رکشہ میں 99 ننانوے کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم خادم حسین کلہوڑو کو گرفتار کرکے رکشہ کو بھی تحویل میں لے لیا جبکہ ملزم کیخلاف اینٹی نارکوٹیکس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔