کراچی۔ 13 فروری (اے پی پی):کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے 16 رکنی ٹیم کااعلان کردیاہے، دو روزہ ٹرائلز میں 84کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ منگل کو اعلان کردہ نو منتخب ٹیم کی قیادت نشتر کلب کے طلحہ امجد علی کریں گے جبکہ ان کے نائب اومیگا کلب کے انس اظہر ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں تیمور ظہیر، اطہر رانا، حمزہ …
سندھ گیمز ، کراچی باسکٹ بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا
کراچی۔ 13 فروری (اے پی پی):کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے 16 رکنی ٹیم کااعلان کردیاہے، دو روزہ ٹرائلز میں 84کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ منگل کو اعلان کردہ نو منتخب ٹیم کی قیادت نشتر کلب کے طلحہ امجد علی کریں گے جبکہ ان کے نائب اومیگا کلب کے انس اظہر ہوں گے،
دیگر کھلاڑیوں میں تیمور ظہیر، اطہر رانا، حمزہ خواجہ، محمد زید اشرف، ایس رحیم، عبداللہ امام، غضنفر علی خان، حسن علی، عبداللہ ہارون، علی بھگت، عبداللہ خان، دانیال خان مروت، فیروز علی اور عبدالصمد جاوید شامل ہیں۔ نومنتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 19فروری کو 8بجے شب ٹیم منیجر انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال پر رپورٹ کریں۔








