سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کینیا کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر موسالیا مودافادی کا خیر مقدم کیا اور ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سعودی۔
سعودی عرب اور کینیا کی سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پہلا اجلاس،مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط

مزید خبریں
ریاض۔6جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کینیا کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر موسالیا مودافادی کا خیر مقدم کیا اور ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سعودی۔ کینیا سیاسی مشاورتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی،جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط کیے۔ العربیہ اردو کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ سعودی۔ کینیا سیاسی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور ان کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت کی سطح کو بلند کرنا ہے تاکہ ان کے مشترکہ مفادات کو پورا کیا جا سکے اور خطے کے امن و استحکام کو مدد مل سکے۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط کیے۔
پہلی یادداشت براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے شعبے میں تھی جس پر سعودی عرب کی جانب سے سعودی وزیر سرمایہ کاری فہد السیف اور کینیا کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر موسالیا مودافادی نے دستخط کیے۔ دوسری مفاہمتی یادداشت کسٹمز کے معاملات میں تعاون سے متعلق تھی جس پر سعودی عرب کی جانب سے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے گورنر انجینئر سہیل ابانمی اور کینیا کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر موسالیا مودافادی نے دستخط کیے۔
تیسری مفاہمتی یادداشت سعودی ایکسپورٹ امپورٹ بینک اور کینیا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے درمیان مفاہمت پر مشتمل تھی جس پر سعودی عرب کی جانب سے سعودی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر سعد الخلب اور کینیا کی جانب سے کینیا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نورا راتیمو نے دستخط کیے۔ اس کے ساتھ ہی کینیا کے کارکنوں کی بھرتی اور ملازمت سے متعلق ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے جس پر سعودی عرب کی جانب سے لیبر سیکٹر کے لیے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے نائب وزیر ڈاکٹر عبداللہ بن ناصر ابو ثنین اور کینیا کی جانب سے وزیر محنت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر الفریڈ نگانگا موتوا نے دستخط کیے۔







