عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی نے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک مکمل رہائشی علاقے کو مسمار کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
عرب لیگ کی جنوبی لبنان میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
قاہرہ۔6جولائی (اے پی پی):عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی نے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک مکمل رہائشی علاقے کو مسمار کیے جانے کی مذمت کی ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے جاری بیان میں نبیل فہمی نے کہا کہ شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کی پالیسی بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی اور ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اس توسیع پسندانہ طرزِ عمل کے خلاف موثر موقف اختیار کریں۔









