چیچہ وطنی، ایل پی جی گیس اور اشیائے خورد و نوش کے مقررہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن

ڈپٹی کمشنرسمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر ایل پی جی گیس اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی مقررہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اولڈ ہڑپہ روڈ، اڈا بوٹی پال، میرداد معافی اور چک 97سکس آر میں پیرا فورس نے گرینڈ آپریشن کیاجس کی نگرانی ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر نے کی

چیچہ وطنی۔ 06 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرسمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر ایل پی جی گیس اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی مقررہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اولڈ ہڑپہ روڈ، اڈا بوٹی پال، میرداد معافی اور چک 97سکس آر میں پیرا فورس نے گرینڈ آپریشن کیا جس کی نگرانی ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر نے کی۔آپریشن کے دوران ایل پی جی گیس کی اوورچارجنگ، ناجائز منافع خوری اور اشیائے خورد و نوش کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں اور گیس ڈیلرز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔اس موقع پر مختلف مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے جن میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ ایل پی جی گیس کا سرکاری نرخ 243 روپے فی کلوگرام مقرر ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ اگر کوئی ڈیلر یا دکاندار اس سے زائد قیمت وصول کرے یا ناجائز منافع خوری کا مرتکب ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں ایل پی جی گیس کی سرکاری قیمت 243 روپے فی کلوگرام دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گااور مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے، ناجائز منافع خوری یا کسی بھی قسم کی اوورچارجنگ کے مرتکب ڈیلرز کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی

مزید خبریں