ملاکنڈ ،ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ہفتہ وار رپورٹ، 93 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے 29 جون سے 5 جولائی 2026 تک 93 ایمرجنسیز پر خدمات فراہم کیں۔

ملاکنڈ۔ 06 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے 29 جون سے 5 جولائی 2026 تک 93 ایمرجنسیز پر خدمات فراہم کیں۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 67 میڈیکل ایمرجنسی، 8 ٹریفک حادثات، 8 آگ کے واقعات، 6 فائرنگ/تشدد اور 4 دیگر ریکوری شامل ہیں۔ ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت 49 مریضوں کو طبی سہولیات کے لیے منتقل کیا گیا، جن میں 20 ضلع کے اندر اور 29 ضلع سے باہر کے ہسپتال شامل ہیں۔ اس دوران کنٹرول روم کو 2592 کالز موصول ہوئیں۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی کہ 1122 پر صرف حقیقی ایمرجنسی میں رابطہ کریں اور فیک کالز سے گریز کریں