گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہارِ افسوس

مزید خبریں
پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر نے کہا کہ گروپ کیپٹن نے ثابت کیا کہ ہمارے عسکری جوان صرف جنگ میں ہی نہیں بلکہ امن میں بھی ہماری جانوں اور عزتوں کے محافظ ہیں ۔گورنر نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ذمہ دار اور بہادر شہری کی حیثیت سے انسانی جان اور عزت کے تحفظ کے لیے جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ایسے بہادر افسر قوم کا فخر ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔گورنر نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت اور شدت کی حامل سوچ کے خاتمہ کے لیے تمام مکاتب فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اور ایسی سوچ کے خاتمہ کے لئے ہمیں متحد ہوکر اپنے ملک اور اپنی نسلوں کو بچانا ہوگا۔








