سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں فیصل آباد میں جدید الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شہریوں کے لئے ایک تاریخی تحفہ ہے جس سے شہر میں جدید، آرام دہ، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں فیصل آباد میں جدید الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شہریوں کے لئے ایک تاریخی تحفہ ہے،حاجی اکرم انصاری

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 06 جولائی (اے پی پی):سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں فیصل آباد میں جدید الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شہریوں کے لئے ایک تاریخی تحفہ ہے جس سے شہر میں جدید، آرام دہ، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ حاجی اکرم انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 20 جولائی کے بعد مزید 60 گرین الیکٹرک بسیں فیصل آباد کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی جس سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس منصوبہ نہ صرف شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کرے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ایندھن کے اخراجات میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے عوام نے ہمیشہ ترقی اور خدمت کی سیاست کا ساتھ دیا ہے اور مسلم لیگ (ن)نے اپنے ہر دورِ حکومت میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے۔
حاجی اکرم انصاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہیں، جبکہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں ریکارڈ منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے شہری نئی الیکٹرک بس سروس سے بھرپور استفادہ کریں گے اور یہ منصوبہ شہر کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے حکومت پنجاب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو اس عوام دوست منصوبے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت اور خوشحالی ہی مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے۔







