چین کاجوہری آبدوز سے سٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ

چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی نے آبدوز سے سٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

بیجنگ۔6جولائی (اے پی پی):چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی نے آبدوز سے سٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔شنہوا کے مطابق پی ایل اے نیوی کے مطابق بحریہ کی ایک سٹریٹجک جوہری آبدوز نے پیر کی دوپہر بحرالکاہل کے متعلقہ بین الاقوامی سمندری علاقے کی جانب فرضی وارہیڈ سے لیس سٹریٹجک میزائل داغا، جو کامیابی کے ساتھ مقررہ سمندری علاقے میں جا گرا۔