سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز کے تحت بچوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے،محمد طارق قریشی

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز کے تحت بچوں کی تربیت کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز کے تحت بچوں کی تربیت کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے باڈی کنٹیکٹ سپورٹس سینٹر میں قائم سی ایم پنجاب باکسنگ اکیڈمی میں گرلز اور بوائز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں 75 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔کیمپ کے دوران کوچ محمد ایوب نے بچوں کو باکسنگ کی بنیادی تکنیکس سے آگاہ کیا اور عملی تربیت فراہم کی۔ تربیتی سیشن کے بعد گرلز اور بوائز کے درمیان دوستانہ مقابلے بھی کرائے گئے تاکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر سکیں۔ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب سپورٹس اکیڈیمز کے ذریعے بچوں کو مختلف کھیلوں کی معیاری اور مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 19 مختلف سپورٹس اکیڈیمز فعال ہیں، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز کا دائرہ کار پنجاب کے تمام ڈویژنز تک بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ ان اکیڈیمز میں اس وقت 2 ہزار 500 گرلزاور بوائز زکھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔