سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی زیر صدارت اجلاس، سموگ کے مضر صحت اثرات سے بچا ئوکے انتظامات بارے تبادلہ خیال

لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے موثر صفائی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی زیر صدارت آپریشن ٹیموں کااجلاس بدھ کے روز ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی سی ای او سروسز الطاف انصاری

لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے موثر صفائی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی زیر صدارت آپریشن ٹیموں کااجلاس بدھ کے روز ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی سی ای او سروسز الطاف انصاری، ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن، نعمان محمود اور تمام فلیٹ منیجرز نے شرکت کی۔شہر لاہور میں سموگ کے مضر صحت اثرات سے بچا ئوکے لیے صفائی آپریشن اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر بھر کی شاہرائوں پر دن اور رات دونوں شفٹوں میں واشنگ یقینی بنانے، واشر رکشوں کو ہر یونین کونسل کی گلی محلوں میں پانی کے چھڑکائو پر مامور کرنے اور شہر بھر میں تمام روڈ سائیڈز پر سکریپنگ اور ویٹ سویپنگ کی ہدایات جاری کیں

جبکہ مارکیٹوں اور کمرشل ایریاز میں بہترین صفائی سہولیات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کے گشت اور آگاہی سرگرمیوں کو دونوں شفٹوں میں مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔مزید برآں اجلاس میں فیلڈ سٹاف کی حاضری اور صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔شہریار عارف خان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے لاہور کی تمام یونین کونسلز میں ورکرز کی حاضری اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن سو فیصد یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ سموگ کے پیش نظر موثر صفائی انتظامات کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔