لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق مبینہ مقابلے نشتر کالونی اور کاہنہ کے علاقوں میں پیش آئے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کی کارروائی میں نوید بلا اور انجم انجو مارے گئے جبکہ کاہنہ میں پیش آنے والے مبینہ مقابلے میں شاہد شاہدی اور مجاہد حاجی ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے …
سی سی ڈی مبینہ پولیس مقابلوں میں ملزمان ہلاک

مزید خبریں
لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق مبینہ مقابلے نشتر کالونی اور کاہنہ کے علاقوں میں پیش آئے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کی کارروائی میں نوید بلا اور انجم انجو مارے گئے جبکہ کاہنہ میں پیش آنے والے مبینہ مقابلے میں شاہد شاہدی اور مجاہد حاجی ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان منشیات فروشی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔








