سرگودھا۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):سی ٹی ڈی پنجاب اور میانوالی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میانوالی تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔
جس پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں سی ٹی ڈی، پولیس و ایلیٹ کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔آپریشن میں سب ڈویژنل پولیس آفیسرسرکل عیسیٰ خیل ڈی ایس پی محمد اقبال، ایس ایچ او تھانہ مکڑوال، ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی اور ایلیٹ فورس ٹیمیں آپریشن میں شامل تھیں۔پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس و ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر سی ٹی ڈی اور میانوالی اور ٹیم کی کارکردگی کوسراہا۔