سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 14 مبینہ دہشتگرد گرفتار

109
CTD
CTD

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):دہشت گردی خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 147 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، ان آپریشنز کے دوران 14 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،

ترجمان سی ٹی ڈی نے ہفتہ کو بتایا کہ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 14 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، یہ کارروائیاں لاہور، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالا، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات اور ساہیوال میں کی گئیں،

لاہور سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی گرفتار کیا گیا جس سے بارودی مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 15حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی،ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت صفین، انصار، وحید، سعد حبیب، عبدالسلام، قمر،زاہد، خیر دین، عثمان ،علی اکبر اور بلال وغیرہ کے ناموں سے ہوئی جو اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔